انسانی کان ساخت، کام اور حفاظت
کان کا تعارف
انسانی جسم میں کان ایک نہایت اہم اور نازک عضو ہے جو سننے اور توازن برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ کان کی مدد سے ہم آوازیں سنتے ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہتے ہیں ۔
,کان کے حصے
کان کو تین بنیادی حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:
1. بیرونی کان (Outer Ear)
یہ حصہ کان کے نظر آنے والے حصے اور کان کی نالی پر مشتمل ہوتا ہے۔
اس کا کام آواز کو اکٹھا کرکے اندر کی طرف بھیجنا ہے۔
2. درمیانی کان (Middle Ear)
اس میں تین ننھی ہڈیاں ہوتی ہیں جنہیں ہتھوڑا (Malleus)، سندان (Incus) اور رکاب (Stapes) کہا جاتا ہے۔
یہ ہڈیاں آواز کی لہروں کو بڑھا کر اندرونی کان تک پہنچاتی ہیں۔
3. اندرونی کان (Inner Ear)
اس حصے میں Cochlea موجود ہے جو آواز کو اعصابی سگنلز بدلتا ہے
یہاں توازن قائم رکھنے کا نظام بھی ہوتا ہے۔
کان کے کام
مختلف آوازوں کو سننا 1
بات چیت کو سمجھنا 2
موسیقی اور دیگر آوازوں سے لطف اندوز ہونا 3
جسم کا توازن برقرار رکھنا
کان کی حفاظت کے طریقے
اونچی آواز یا شور سے بچیں 1
2 کان میں تیز چیز نہ ڈالیں
3 کان صاف رکھنے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں
4 بیماری یا درد کی صورت میں علاج کو نظر انداز نہ کریں
نتیجہ
کان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ نہ صرف ہمیں سننے کی صلاحیت دیتا ہے بلکہ توازن قائم رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ہم اس نعمت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
thanks for reading for more information visit
Www.Daily knowledgepk.com
Comments